آئی ایس آئی چیف‘ ڈی جی آئی ایس پی آرسمیت متعدد اعلیٰ فوجی افسر تبدیل

اسلام آباد(نیوز لائن)پاک فوج میں کورکمانڈرپشاور،کورکمانڈربہاولپور اورڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلوں سمیت اعلیٰ سطح پرنئی تقرریاں اورتبادلے کردیئے گئے ہیں۔اتوارکوآئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوچیف آف جنرل سٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکوپریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے موجودہ پریذیڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ کو کورکمانڈر پشاور(11کور)،موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کوجی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈایوالیویشن، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کوجی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کیاگیاہے،انہیں جون 2012ء میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اورستمبر2015میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کوجی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈآئی ٹی،حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کوجی ایچ کیومیں چیف آف لاجسٹک سٹاف،حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کوکورکمانڈربہاولپور(31کور)، حال میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل ڈی جی ایف ڈبلیو اوکی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے جبکہ حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کوچیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاتعینات کیاگیاہے۔

Related posts