اخبار کے این او سی کو پی آئی ڈی حکام نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا


فیصل آباد(نیوزلائن)کرپشن کیخلاف شور مچانے والا میڈیا خود کرپشن مافیاز کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہا ہے۔ میڈیا کا اہم ترین شعبہ ’’پرنٹ میڈیا‘‘پی آئی ڈی حکام کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہا ہے ۔ اخبار نکالنے کا سب سے پہلا مرحلہ ’’پی آئی ڈی کا این او سی کا حصول‘‘بھی کرپشن سے پاک نہیں ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے اخبار کے این او سی کے اجراء کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ نذرانے کے بغیر اخبار کے این او سی کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ پی آئی ڈی حکام کو نذرانے نہ دینے والوں کے سالہا سال سے این او سی رکے ہوئے ہیں جبکہ نذرانے دینے والوں کے این او سی منٹوں میں جاری کر دئیے جاتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق نذرانے دینے والوں پر کوئی قانون لاگو ہوتا ہے اور نہ ان کیلئے قواعدوضوابط کی شرائط حائل ہوتی ہیں۔ تاہم نذرانہ دینے سے انکاری درخواست گزاروں کو این او سی تو جاری کیا جاتا نہیں ساتھ ہی ایسے افراد کے پی آئی ڈی آفس کے چکر پر چکر لگوانا حکام اپنا فرض سمجھ لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو این او سی جاری نہ کرنے کیلئے سو طرح کے بہانے اور درجنوں اعتراضات پی آئی ڈی حکام نے گھڑ رکھے ہیں۔کرپشن کیخلاف میڈیا کہ جنگ میں بہت سے میڈیا آؤٹ لیٹ بھی شامل ہو سکتے ہیں مگر میڈیا سے نذرانے لینے والوں کیلئے آفرین نہ کہنا بھی درست نہیں ہو گا۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.