اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو 2 نومبر کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو 2 نومبر کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے سے روک دیا ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر کوئی کنٹینر نہیں لگے گا اور اسکول و ہسپتال کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس شوکت عزیز نے تحریک انصاف کے مظاہرے کے لئے بھی پریڈ گراؤنڈ مختص کر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ۔ جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں رگبی کے اصول نہیں لگیں گے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کس قانون کے تحت اسلام آباد بند کرا سکتے ہیں ۔

Related posts