اسلام مخالف ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب


trumpp
ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 45 ویں امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔امریکا کے 45 ویں صدر کو منتخب کرنے کے لئے پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنی رہائشگاہ کے قریب واقع ایلیمنٹری اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیویارک میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔
امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس، اوہائیو، آرکنساس، ایلانوئے، نیو جرسی، میسا چوسٹس، میری لینڈ، ڈیلاوائر، شمالی کیرولینا اور ڈی سی واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 276 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ہلیری کو اب تک 218 الیکٹرل ووٹ ملے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس سے38، فلوریڈا سے 29، اوہائیو سے 18، آرکنساس سے 6، اوکلاہاما سے7، ٹینیسی سے7، میسی سپی سے6، جنوبی کیرولینا سے 9 اور ایلاباما سے9 الیکٹورل ووٹ ٹرمپ حاصل کر چکے ہیں۔ وایو منگ کے 3، نبراسکا کے 5، نارتھ ڈکوٹا کے 3 اور جنوبی ڈکوٹا کے 3 الیکٹورل ووٹ بھی ٹرمپ نے جیت لئے جب کہ انڈیانا، کنیکٹی اور مغربی ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔

Related posts