الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں پاکستان کاپہلا آئی بینک قائم


فیصل آباد (نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئی بنک قائم کیا گیا ہے۔ آنکھوں کے عطیات کو محفوظ رکھنے کیلئے بنایا گیا آئی بنک شعبہ امراض چشم الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بنایا گیا ہے۔ آئی بنک میں آنکھوں کے کارنیا کے عطیات کو محفوظ رکھنے کے تمام تر انتظامی و طبی وسائل فراہم کئے گئے ہیں ۔اس سے قبل آنکھوں کے کارنیا نیپال ‘ سری لنکا ‘ کویت ‘ امریکہ و دیگر ممالک سے برآمد کئے جاتے تھے جبکہ آئی بینک کے قیام سے مقامی سطح پر آنکھوں کے کارنیا کے عطیات وصول کرنے میں کافی سہولت میسر آئے گی ۔ آئی بینک افتتاح چیئرمین لائلپور آئی ٹرسٹ ‘ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر الفرید ظفر ‘ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف ‘ انچارج شعبہ امراض چشم ڈاکٹر سلطان ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالرؤف ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف شہزاد ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) میاں آفتاب احمد ‘ ڈائریکٹر پروگرامز فریڈ ہالو فاؤنڈیشن آسٹریلیا مسٹر جان کیرل ‘ کنٹری ہیڈ فاروق اعوان ‘ ٹرسٹیز لائل پور آئی ٹرسٹ خواجہ عاصم خورشید ‘ فرخ زمان ‘ سیٹھ افتخار احمد ‘ حاجی محمد رمضان ‘ سیکرٹری میاں کمال الدین‘مخیر خاتون میمونہ روحی دیگر ڈاکٹرز و عمادین اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹیز کے مالی تعاون کو سراہا اور آنکھوں کے عطیات فراہم کرنے کے لئے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

Related posts