امریکہ: 11سالہ بچہ باپ بن گیا‘ جنم دینے والی ماں گرفتار

فلوریڈا(نیوزلائن)مغربی معاشرہ حیا اور اخلاقیات کی پابندیوں سے تو آزاد ہو ہی چکا تھا لیکن ان کی بے راہروی اب کہاں پہنچ چکی ہے اس کا انداز امریکا میں پیش آنے والے ایک ایسے واقعے سے کیا جا سکتا ہے کہ جسے جنسی حیوانیت کے سوا کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔ میل آن لائن کے مطابق پولیس نے فلوریڈا شہر سے ایک 25 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جوایک 11سالہ بچے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کے نتیجے میں اس کے بیٹے کی ماں بن گئی ہے۔ دونوں کا تعلق فلوریڈا شہرکے علاقے ہلزبروکاؤنٹی سے ہے اور گرفتار ہونے والی خاتون کا نام مریسہ ماؤری بتایاگیاہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان تعلق کے واضح ثبوت موجود ہیں جبکہ ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس کو جونہی اس معاملے کی خبرہوئی تو تفتیش کا آغاز کر دیا گیا تھا اور بالآخر منگل کے روز مریسہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد اس کے بچے کو ایک ذمہ دارشخص کی تحویل میں دے دیاگیا ہے۔ بچے کے کمسن باپ کا نام قانونی وجوہات کی بناءپر خفیہ رکھاگیا۔ مغربی معاشرہ حیا اور اخلاقیات کی پابندیوں سے تو آزاد ہو ہی چکا تھا لیکن ان کی بے راہروی اب کہاں پہنچ چکی ہے اس کا انداز امریکا میں پیش آنے والے ایک ایسے واقعے سے کیا جا سکتا ہے کہ جسے جنسی حیوانیت کے سوا کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔ میل آن لائن کے مطابق پولیس نے فلوریڈا شہر سے ایک 25 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جو ایک 11سالہ بچے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کے نتیجے میں اس کے بیٹے کی ماں بن گئی ہے :-

Related posts

Leave a Comment