انڈین ڈرامے دکھانے پر’’ اردو۔ ون‘‘کیخلاف پیمرا کا ایکشن

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینل ’’اردو ۔1‘‘ کو انڈین ڈرامے جن کے نام ’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘ ، ’’یہ ہیں محبتیں‘‘، ’’نمکرن ‘‘، ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘‘ اور’’ عشق باز‘‘ ہیں نشر کرنے پر چوتھی مرتبہ اظہار وجوہ نوٹس جاری کر تے ہوئے 14جولائی 2017 ؁ء تک جواب طلب کر لیاہے۔ ’’اردو۔1‘‘ کا مذکورہ اقدام پیمرا اتھارٹی کے 19اکتوبر 2016 ؁ ء کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کی تحت تمام نجی ٹی وی چینلزپر انڈین مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔اس سے قبل پیمرا بالترتیب 3،6اور 7جولائی 2017 ؁ ء کو ’اردو۔1‘کو انڈین ڈرامے نشر کرنے پر اظہار وجوہ نوٹسز جاری کر چکا ہے ۔مورخہ 10جولائی 2017 ؁ء کو جاری چوتھے اظہارِ وجوہ نوٹس میں پیمرا نے مذکورہ خلاف ورزی پر’ ’اردو۔1‘‘کی انتظامیہ سے 4 1جولائی 2017 ؁ء دوپہر بارہ بجے تک جواب طلب کر لیا ہے نیز چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی مذکورہ تاریخ پر ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے

Related posts

Leave a Comment