آصف زرداری کا آرمی چیف قمرباجوہ کو فون


zardari-bajwaراولپنڈی(نیوزلائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ نیوزلائن کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار قمرجاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سابق صدر زرداری نے بری فوج کے نئے سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ آصف علی زرداری پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نئے آرمی چیف کو فون کرکے مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹر سے متصل ہاکی گراؤنڈ میں ہوئی جس میں جنرل (ر) راحیل شریف نے نئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان کی علامتی چھڑی سونپی

Related posts