اپٹما اور اپٹپما ٹیکس چور مافیاز کی محافظ بن گئیں


فیصل آباد(ندیم جاوید)اپٹما اور اپٹپما ٹیکس چور مافیاز کی محافظ بن گئیں۔ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کی کارروائیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگیں۔ ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کو اپٹما اور اپٹپما کی وجہ سے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں روکنا پڑیں۔نیوزلائن کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی نمائندگی کی دعویدار تنظیمیں کھرے و کھوٹے کی تمیز کئے بغیر اندھا دھند سرگرم ہیں ۔اور ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان کے جرائم پر بھی پردہ ڈالنے اور حکومت کو بلیک میل کرکے بھی فیکٹری مالکان کے مخصوص مفادات کا بھی تحفظ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض ٹیکس چور ٹیکسٹائل مالکان کیخلاف آر ٹی او فیصل آباد نے قانون کومتحرک کیا تھا کہ اپٹما اور اپٹپما درمیان میں کود پڑی اور ٹیکس چوروں کی چوری پکڑنے کیلئے دفعہ 40Bکے نفاذ میں رکاوٹ بن گئیں۔ ایف بی آر حکام کو ہڑتالوں ‘ احتجاجی مظاہروں اور شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کے دھمکیا ں دے کر آرٹی او کو کارروائیوں سے روکا گیا اور مذکورہ ٹیکس چوری پکڑنے میں بھی ڈیپارٹمنٹ کا کوئی ساتھ نہ دیا۔ایف بی آر کی اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اپٹما اور اپٹپما کے اس اقدام سے قومی خزانے کو اڑھائی سو کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جبکہ یہی سلسلہ جاری رہا تو خزانے کا نقصان کا حجم مزید بڑھ سکتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.