ایشوریا کی نئی متنازع تصاویر:سوشل میڈیا پر تہلکہ

aishwaryaraimay20 52293983بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے نئے متنازع فوٹوشوٹ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بے شمار فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا نگ بھرنے کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں کرن جوہر کی فلم ’’ا دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بے باک مناظر کی وجہ سے انہیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سنسر بورڈ نے فلم سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے تھے۔ایشوریا رائے بچن کی ہارپر بازار کے کور پیچ پر نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑدی اور انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم شادی سے پہلے ایشوریا رائے بچن اس قسم کی فوٹو شوٹ سے خود کو دور رکھتی تھیں

Related posts