ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ‘ شاد محمد ڈی جی انٹیلی جنس ونگ تعینات

فیصل آباد(ندیم جاوید)ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی ہے۔ تمام ریجنز کے چیف کمشنرز تبدیل کردئیے گئے ہیں جبکہ اہم عہدوں پر بھی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آبادشاد محمد کو تبدیل کر کے ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ اویسٹی گیشن ونگ ایف بی آر اسلام آباد کی اہم ترین ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ان کی جگہ ممبر ایف بی آر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر محمد اکرم خان کو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد لگایا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق مس تسنیم رحمان کو ممبر ایڈمنسٹریشن ایف بی آر ‘خواجہ تنویر احمد کو ممبر آئی آر اپریشن ایف بی آر رحمت اللہ خان وزیر کو ممبر آڈٹ ایف بی آر‘ مس نوشین جاوید کو ممبر ایف اے ٹی ای ‘ خواجہ عدنان ظہیر کو ممبر آئی ٹی ایف بی آر‘ سید ایاز محمود کو کو کراچی سے تبدیل کرکے ڈی جی سپیشل انویسٹی گیشن ایف بی آر اسلام آباد‘ ڈاکٹر فضل محمد کو چیف کمشنر کارپوریٹ ریجن کراچی‘ مس سیما شکیل کو چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئریونٹ کراچی‘ مس محبوبہ رزاق کو چیف کمشنر راولپنڈی‘ محمد تنویر اختر کو ڈائریکٹر جنرل بی ٹی بی ‘ حبیب اللہ خان کو چیف کمشنر اسلام آباد‘مس ناہید اظہر کو چیف کمشنر حیدر آباد‘محمود اسلم کو ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ ٹی ونگ‘ عامر علی خان تالپر کو چیف کمشنر ایبٹ آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ ذوالقرنین ترمذی کو چیف کمشنر لاہور اور عمران رضا کاظمی کو چیف کمشنر گوجرانوالہ کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔ایف بی آر ان تعیناتیوں اور تبادلہ جات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام افسران کو ہدائت کی ہے کہ فوری اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کریں۔

Related posts

Leave a Comment