ایمنسٹی سکیم : 55ہزارٹیکس چور ’’اپناکالادھن‘‘ سفید کرچکے


اسلام آباد(نیوزلائن)شاہد خاقان عباسی حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک55ہزار 225افراد نے اب تک فائدہ اٹھایا ہے اوراپنا کالا دھن سفید کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سکیم کے بارے میں عوامی ردعمل مثبت ہے اور ظاہر کئے گئے غیر ملکی اور ملکی اثاثوں کی مالیت بالترتیب 577اور 1192ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً 97ارب روپے ادا کئے ہیں جن میں سے36ارب روپے غیرملکی اثاثوں پر اور 61ارب روپے ملکی اثاثوں پر وصول کئے گئے ہیں۔مزید کہاگیا ہے کہ سکیم کے تحت 4کروڑڈالرملک میں واپس لائے گئے ہیں۔وزیرخزانہ ایمنسٹی سکیم کی کارروائی کی نگرانی کررہی ہیں اورادائیگیوں کاطریقہ کاربہتر بنانے اور موثر طورپرسہولیات یقینی بنانے کیلئے ایف بی آراورایس بی پی کو مسلسل ہدایات دے رہی ہیں۔ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے کی آخری تاریخ میں اس مہینے کی 31تاریخ تک توسیع کی گئی ہے۔

Related posts