بابری مسجدکی شہادت کے 24برس: مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر


نئی دہلی(نیوز لائن)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو24 برس بیت گئے لیکن مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔نیوز لائن کے مطابق بھارت کے شہر ایودھیا میں 6دسمبر1992کو ہزاروں ہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کر دیا تھاجس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے اور ہزاروں افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اور شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔واضح رہے کہ بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر نے 16 صدی عیسوی میں تعمیر کروائی تھی جو اسلامی اور مغل فن تعمیر کا ایک شاہکار تھی۔

Related posts