برطانیہ : نوٹوں کی تیاری میں چربی کااستعمال , لوگ بھڑک اٹھے


لاہور(نیوزلائن)برطانیہ میں نوٹوں کی تیاری میں جانوروں کی چربی کے انکشاف پر لوگ بھڑک اٹھے ۔گوشت سے اجتناب کرنے والوں نے بینک آف انگلینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہ پلاسٹک کرنسی بنانے کے عمل کو تبدیل کرے کیونکہ اس میں جانوروں کی چربی استعمال کی گئی ہے اور یہ برطانیہ میں رہنے والے لاکھوں ہندوؤں ،سکھوں اور جین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔پانچ پاؤنڈ کے نئے پلاسٹک کے نوٹوں میں چربی کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب بینک آف انگلینڈ نے ایک ٹویٹ کا جواب دیا تھا جس میں یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا نئے پالیمر نوٹوں میں جانوروں کے مخصوص حصے کی چربی استعمال کی جا تی ہے ۔ اس مطالبے کی حمایت میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دستخط کئے ہیں۔

Related posts