بلاول کا گلالئی کیس جنسی ہراساں قانون کے تحت حل کرنے کا مطالبہ

کراچی(نیوزلائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت ملک بھر میں اپنے الوداعی دورے کر رہے ہیں ، میڈٰیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف الیکشن سے فرار ہوگئے ہیں جو درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ہمیں آمروں کے لائے ہوئے قوانین میں تبدیلی لانا ہوگی ، آمروں کے یہی قوانین تھے جس کی وجہ سے میرے والد آصف علی زرداری نے 11 سال جیل میں گزارے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اس وقت جس مقام پر ہیں اور پاکستانی سیاست کو جس سمت لے جا رہے ہیں وہ درست رویہ نہیں ، دوسری طرف عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جو الزامات عائد کئے وہ درست نہیں ہوا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کی جانی چاہیئیں تاکہ اگر ان میں کوئی صداقت ہے تو اس کو سامنے لایا جائے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے والے کو جب خود الزامات کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہوگیا ۔ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عائشہ گلالئی الزامات انتہائی سنگین معاملہ ہے، بعض سیاست دانوں نے میڈیا میں جس طرح سے گلالئی پرحملہ کیا اس پر بہت دکھ ہوا، اگرکوئی خاتون الزام لگاتی ہے تو کم از کم اس کے اوراس کے خاندان کے بارے میں اس طرح کی نازیبا باتیں نہیں کرنی چاہئیں،ملک میں جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے قانون موجود ہے جس کے مطابق اس کیس کو حل کرنا چاہیے جب کہ پارلیمنٹ کے تحت ایسے قوانین ہونے چاہئیں کہ کوئی احتساب سے بالاترنہ ہو۔

Related posts

Leave a Comment