بلاول کو قومی اسمبلی میں لانے کی تیاریاں


کراچی(نیوزلائن)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی سیاست میں قدم رکھنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ پارٹی جائزہ لے رہی ہے کہ بلاول کو کیسے پارلیمان میں لایا جائے؟ آصف زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں اس معاملے پر غور کا امکان ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری این اے 204یا این اے 207 کی نشست پرضمنی الیکشن لڑیں گے۔

Related posts