بنی گالہ میں کریک ڈاؤن کا خدشہ، تمام سڑکیں بند، ریڈ زون سیل کرنیکا عمل شروع

bani-galaبنی گالہ میں کریک ڈاؤن کے خدشہ کے پیش نظر کھلاڑی کپتان کی رہائش گاہ کے اندر منتقل ہو گئے۔ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ریڈ زون کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔لاک ڈاؤن سے پہلے کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی۔ بنی گالہ میں بھی کھلاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا خدشہ ہونے پر باہر موجود کھلاڑی کپتان کی رہائش گاہ کے اندر منتقل ہو گئے۔ پولیس نے کورنگ نالے کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بنی گالہ جانے والی سڑک مکمل طور پر بند کر دی۔ پارلیمنٹ کو جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے۔ ریڈ زون کو بھی سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

Related posts