کبوتر کے بعد بھارتی پولیس نے پاکستان کی ایسی” خطرناک “چیز پکڑ لی

indiaبھارت نے پاکستانی کبوتر کی گرفتاری کے بعد ایک بار پھر پاکستانی غبارے کو پکڑ لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر کے ڈیرہ بابا نانک سیکٹر میں بھارتی لوگوں کو ایک غبارہ ملا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس نے غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دعویٰ کیا کہ اس غبارے کے ساتھ ایک کاغذ کا ٹکڑا بھی تھا جس پر دو پاکستانیوں کے نام اور تین نمبر لکھے ہوئے تھے ۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار انڈین پولیس پاکستانی کبوتروں اور غباروں کو پکڑنے کا دعویٰ کر چکی ہے ۔بھارتی پولیس نے ایک کبوتر کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے ساتھ ایک کاغذ کر ٹکڑے پر نریندر مودی کے لیے دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.