بھارتی فوجی کیمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ،سات اہلکار جہنم واصل

سری نگر(نیوزلائن)بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے ناگروٹا میں صبح سویرے بھارتی فوج کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے سات بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔بھارتی میڈیا نے جواب حملے میں تین حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کہتے ہیں کہ صبح ساڑھے پانچ بجے فوجی کیمپ میں تین مسلح افراد داخل ہوئے اور اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ بھارتی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ حملے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ صرف بھارتی فوجی ہی تھے۔کڑی سکیورٹی کے باوجود حملہ آور آرٹلری یونٹ تک کیسے پہنچے ۔اس امر کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Related posts