بھارتی فوج 3روزبعد سرکاری عمارت خالی کرانےمیں کامیاب،2مسلح افرادمارےگئے: بھارتی میڈیا

india-armyمقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کی نئی داستانیں رقم کرنے والی بھارتی فوج بالآخر تین روز بعد پام پور آپریشن مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے بھارت اور اس کی فوج تین روز تک 2مسلح افراد کے آگے بے بس رہنے کے بعد آج کامیاب ہو ہی گئی ، پام پور میں سرکاری عمارت کو کلیئر کرا لیاگیا جس کے بعد دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آپریشن کے دوران 2افراد کو مار دیا گیا ہے ۔پیر کے روز پام پور کے علاقے میں دو مسلح افراد ایک سرکاری عمارت میں گھس گئے جنہیں نکالنے یا ہلاک کرنے کیلئے بھارتی فوج پچھلے تین روز سے آپریشن میں مصروف تھی تاہم آج انتھک کوشش کے بعد مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد بھارتی فوج کی اہلیت نے دنیا بھر میں مودی سرکاری کیلئے شرمندگی کا سامان کر دیا ہے۔پاک بھارت کشیدگی اور پاکستانی فنکار ، امیتابھ بچن بھی میدان میں آگئے ، ایسی با ت کہہ دی جسکی ان سے کسی کو توقع نہ تھی بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں افراد جدید اسلحہ سے مسلح تھے جنہوں نے تین رو ز تک بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا تاہم وہ جس سرکاری عمارت میں گھسے ہوئے تھے وہ کسی بنکر نما عمارت جیسی تھی جس وجہ سے آپریشن مکمل ہونے میں تین روز لگے ۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.