بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیمرا کا 120 واں اجلاس چیرمین پیمرا ابصار عالم کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان، سیکریٹری انفارمشین صبا محسن، چیرمین ایف بی آر ناصر محمد خان، چیرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ سمیت اتھارٹی کے دیگر ممبران شریک تھے۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے سمری کا جواب موصول ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں حکومت پاکستان نے پیمرا کو انڈین مواد سے متعلق فیصلہ سازی کرنے میں مکمل اختیارات تفویض کردیئے جس کے بعد اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 21 اکتوبر سے ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کا لائنسس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.