بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیساتھ میچز نہ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ، آئی سی سی نے بھارتی ہٹ دھرمی کے بعد پاکستان کو 6 پوائنٹس دے دیئے ۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے رواں سال ستمبر میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کیساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے تین میچز کھیلنا تھے ۔ بھارتی بورڈ روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کرتا رہا ۔ پی سی بی نے ہمسایہ ملک کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی دعوت بھی دی لیکن کوئی مثبت جواب نہ آیا ۔ طویل انتظار کے بعد آئی سی سی نے پاکستان کو 6 پوائنٹس دے دیئے ہیں ۔ اس کے باوجود پاکستان اور بھارت کو اگلا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کوالیفائنگ مرحلہ کھیلنا پڑے گا جبکہ آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں ۔ پاکستان نے ہوم گرائونڈ پر ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے میچز کھیلنا تھے ، بھارت کے مسلسل انکار کے بعد آئی سی سی نے پاکستان کو 6 پوائنٹس دے دیئے

Related posts