بھارت میں مسلمان ہونا ہی سب سے بڑا جرم نکلا

بھارت میں مسلمان ہونا ہی سب سے بڑا جرم نکلا ، بھارتی جیلوں کی اونچی دیواروں کے پیچھے تعصب کی کئی داستانیں چھپی ہیں ۔ گناہ گار اور بے گناہ مسلمان قیدیوں کی شرح بھارتی مسلمان آبادی سے زیادہ ہے ۔ بھارت میں مسلمان ہر سطح پر ظلم و ستم کا شکار ہیں ۔ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں مسلمانوں کی آبادی چودہ اعشاریہ دو فیصد ہے لیکن آبادی سے زیادہ تناسب مسلمان قیدیوں کا ہے ۔ بھارت کی جیلوں میں قید مسلمانوں میں سے پندرہ اعشاریہ آٹھ فیصد مجرم ٹھہرائے جا چکے ہیں جبکہ بیس اعشاریہ نو فیصد مسلمان قیدیوں کے کیس زیر سماعت ہیں ۔ بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق مہاراشٹر اور تامل ناڈو میں ہر تیسرا قیدی مسلمان ہے ۔ مہاراشٹر کی تیس فیصد مسلمان آبادی میں سے 30 فیصد جیلوں میں قید ہیں ۔ تامل ناڈو میں چھ فیصد مسلمانوں میں سے سولہ فیصد انڈر ٹرائل ، جبکہ سترہ فیصد ،مختلف جرائم میں قید ہیں ، مغربی بنگال ، گجرات اور راجستھان میں بھی مسلمان قیدیوں کی شرح یہاں مسلم آبادی سے دگنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی قید کے دوران مسلمان قیدیوں کو نہ صرف نفسیاتی ،بلکہ جسمانی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے۔۔۔

Related posts