بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانہیں سکتا ٗآرمی چیف


راولپنڈی (نیوزلائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ذریعے وہاں کے عوام کے حق خود ارادیت کیلئے سیاسی جدو جہد کو دبا نہیں سکتا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور شوپیاں میں فائرنگ کر کے 17 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔

Related posts