بھارت کیلئے سپر بگ عفریت‘ ہر سال 60ہزار اموات ہونے لگیں

ممبئی(نیوزلائن)بھارت میں ہر سال اینٹی بائیوٹک کے بے اثر ہونے کی وجہ سے 60 ہزار افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں، اسی برس ہونے والی ایک تحقیق میں اس کی وجوہ پر توجہ دی گئی اور پتا یہ چلا کہ بھارت میں نسخہ جات میں ضرورت سے زیادہ اینٹی بائیوٹک تجویز کی جاتی ہیں، ایک اور وجہ مویشیوں میں اینٹی بائیوٹک کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے، دیگر اسباب میں قواعد و ضوابط کی کمی شامل ہے۔ عالمی ادارہ صحت اسے عالمی مسئلہ قرار دیتا ہے اور اس بارے میں خبردار کرچکا ہے۔ یہ مسئلہ آسٹریلیا اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود ہے۔ لیکن بھارت میں یہ نہ صرف سنگین ہے بلکہ وہ اس کے پھیلاؤ کی وجہ بھی بن رہا ہے۔ اس مسئلے کو “سپر بگ” کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment