تاریخ عالم میں کربلا جیسی قربانی اور استقامت کی کوئی مثال موجود نہیں، وزیراعظم

muharram2یوم عاشور کے حوالے سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے اور تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے اور کربلا میں حق وصداقت کا علم بلند رکھنے کیلئے امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓنے ظلم و جبر کی اطاعت کرنے کی بجائے شہادت کاراستہ اختیار کیا اور دنیاکو یہ سبق دیاکہ حریت ایک بنیادی حق ہے جو دین اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے، حق کی حفاظت کرنا اپنی جان کی کرنے سے زیادہ ضروری ہے، یہی وہ پیغام ہے جو نواسہ رسول کی شہادت سے ہمیں ملتا ہے، تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امام عالی مقام کا یہ پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، وطن عزیز پاکستان ایسے ہی اعلیٰ مقاصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا جن کی خاطر خاندانِ رسالتؓ نے بارگاہ حق میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کی تھی آج کے دن ہمیں فروعی، مسلکی، لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا اور اپنے اندرمساوات، رواداری، نظم و ضبط اور قربانی دینے والے اوصاف کو فروغ دینا ہوگا اور واقعہ کربلا سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے، اس پر عمل کرنے سے ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ کوئی دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.