تباہ ہونیوالا طیارہ اڑنے کے قابل نہیں تھا‘ نجی ٹی وی کا ہولناک انکشاف

چترال (نیوزلائن) پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں 47 افراد سوار تھے تاہم اب ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اڑنے کے قابل ہی نہیں تھا۔ نجی ٹی وی اب تک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 چترال سے 47 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کیلئے اڑا تھا لیکن انجینئرز نے اس طیارے کو کلیئرنس نہیں دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجیئنرز نے طیارے کواڑان کے قابل قرار نہیں دیاتھا تاہم ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن نے زبردستی طیارے کو آپریٹ کروایا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کے دباو¿ کی بناءپر طیارے کو اسلام آباد کیلئے روانہ کیا گیا۔

news-line

news-lline

img_20161207_185606

img_20161207_185626

Related posts