تحریک انصاف کا وفاق میں حکومت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ


اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی سے بیک چینل رابطے کر لئے ہیں۔ تحریک انصاف کو وفاق میں نمبر گیم پر نہ ہونے کا مسئلہ درپیش ہے مگر اس کے ساتھ ہی وہ ن لیگ اور پی پی پی کو باضابطہ حکومت میں شامل کرنے کی بھی خواہاں نہیں ہے۔ نیوزلائن کے مطابق یپلزپارٹی کی طرف سے اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے کا تاثر سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف نے پی پی پی سے بیک چینل رابطے کر لئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے متعدد رہنما پی پی پی سے رابطے میں ہیں اور بلاول بھٹو سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کا اپنی جماعت کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا ہے اور ساتھ ہی حکومت میں شامل نہ ہونے بارے بھی آگاہ کردیا ہے۔ پی پی پی نے پی ٹی آئی کو اس بارے بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ وفاق سمیت کہیں بھی حکومت سازی کیلئے ڈرٹی گیم کا حصہ نہیں بنے گی اور اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کے اصولی مئوقف پر قائم رہے گی۔

Related posts