تحریک انصاف کے کارکنوں کاکوئٹہ چمن شاہراہ پردھرنا،نیٹوسپلائی معطل

images-2پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دکھڑ کے پیش نظر کوئٹہ چمن شاہراہ پردھرنہ دیدیاہے جس کے باعث نیٹو سپلائی معطل ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگ پیر علی زئی کے مقام پر دھرنہ دیدیاہے جس کے باعث نیٹو سپلائی معطل ہو گئی ہے اور شدید ٹریفک جام ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے تشدد کے پیش نظر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیدیاہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں اسلام آباد میں گرفتاریوں کیخلاف تفتان میں بھی دھرنا دیدیاہے جس کے باعث پاک ایران شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے ۔پی ٹی آئی کارکنان نے کراچی میں گورنرہاﺅس کے سامنے بھی دھرنا دیدیاہے اور حکومت مخالف نعرے لگا ئے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں بھی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ،جس دوران کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیا گیا جس کے باعث پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ جاری رکھی ہوئی ہے ۔

Related posts