توہین عدالت:طلال چوہدری 6فروری کو سپریم کورٹ طلب


فیصل آباد(نیوزلائن)عدلیہ مخالف تقریر کرنے اور عدالت عظمیٰ کے ججوں کے حوالے سے نازیبا الفاظ کہنے پر سپریم کورٹ نے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کو 6فروری کو طلب کرلیاہے۔عدالت نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں 6فروری کو پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ طلال چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر متعدد مرتبہ عدالت عظمیٰ اور ججوں کو ہدف تنقید بنایا۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران انہوں نے عدالت عظمیٰ کے حوالے سے توہین آمیز الفاظ کہے تھے جبکہ سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی ہدف تنقید بنایا تھا۔ طلال چوہدری کی تقریر سامنے آنے پر عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیااور انہیں 6فروری کو طلب کر لیا ہے۔

Related posts