جبری شادیوں کیخلاف جی سی یونیورسٹی لاہور میں سٹریٹ تھیٹر


لاہور(نیوز لائن) خواتین کے حقوق‘ تحفظ اور معاشی خودمختاری کے بارے میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سٹریٹ تھیٹر کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے سٹریٹ تھیٹر کا مشاہدہ کیا اور اسے سراہا۔ سٹریٹ تھیٹر کے تھیم میں ویمن آن وہیل یعنی خواتین کے لئے آمدورفت میں آسانی اور خواتین پر گھریلو تشدد‘ جبری شادیاں اور زیادتی کے خلاف معاملات شامل تھے۔ سٹریٹ تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے فن کار اور ماہرین نے طلبہ کے سوالات کے جواب دیئے اور جنسی عدم مساوات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ متوازن معاشرے کے لئے ایسے امور پر سماجی مباحث خوش آئند امر ہے۔

Related posts