جسٹس ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(نیوزلائن)عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس ہوں گے ، صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار کوعدالت عظمیٰ کے آئندہ چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی، موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی 31دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار عہدہ سنبھالیں گے ،وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر ممنون حسین عدالت عظمیٰ کے 25ویں چیف جسٹس کیلئے جسٹس میاں ثاقب نثار کے نام کی منظوری دے دی ہے ،نوٹیفکیشن کا اطلاق 31دسمبر 2016 کو موجودہ چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ہوگا ،عدالت عظمیٰ کی ویب سائیڈ کے مطابق جسٹس ثاقب نثار 18جنوری 1954میں لاہور میں پیدا ہوئے اورپنجاب یونیورسٹی سے اپنی قانون کے ڈگری حاصل کی،جسٹس ثاقب نثار 1980میں شعبہ وکالت اختیار کیا 1982میں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور 12سال بعد 1994 عدالت عظمیٰ کے جج بنے ،1998میں جسٹس ثابت نثار ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائض ہوئے 12سال بعد2010میں انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ واضح رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے 24ویں چیف جسٹس کا حلف گزشتہ سال ستمبر میں اٹھایا تھا اورایک سال 4ماہ تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے ،جسٹس انور ظہیر جمالی کا تعلق مشہور صوفی بزرگ حضرت قطب جمال الدین احمد حسنوئی کے گھرانے سے ہے جو پنجاب کے مشہور صوفی بزرگ بابا فرید الدین گنج شکر کے خلیفہ بھی تھے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 31دسمبر 1951کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے جن کے والدین نے بعدازاں پاکستان ہجرت کرلی ،جسٹس انور ظہیر جمالی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بھی رہ چکے ہیں۔

Related posts