جشن عید میلاد النبی منانے کیلئے لوگوں میں خصوصی جوش و خروش


melad2
اسلام آباد(نیوز لائن)نبی آخر الزماں‘ محمد مصطفی کا یوم ولادت‘ جشن عید میلادالنبی ملک بھر میں جوش خروش سے منایا جا رہا ہے۔ گلیاں بازار برقی قمقموں اور رنگی برنگی جھنڈیوں اور بیل بوٹوں سے سجائے گئے ہیں۔حضور اکرم کی نعلین پاک کی تشبیہ کو مسلمان خصوصی طور پر سر اور سینے پر سجائے ہوئے ہیں۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔گلیوں اور بازاروں میں ”پہاڑیاں“ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے ماڈل خصوصی طور پر رکھے اور بنائے گئے ہیں۔لوگ نبی آخر الزماں کی سالگرہ کیک کاٹ اور جشن منا رہے ہیں۔ گھر گھر خصوصی پکوان تیار ہو رہے ہیں اور لوگوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔

Related posts