جعلی دستاویزات جمع کرانے پر عمران خان کو 7 سال جیل ہو گی،


اسلام آباد(نیوزلائن)جعلی دستاویزات جمع کرانے پر عمران خان کو 7 سال جیل ہو گی، حنیف عباسی کی پیشگوئی، کہتے ہیں عمران خان جہانگیر ترین کو لے ڈوبے ہیں۔رہنماء مسلم لیگ نون حنیف عباسی نے عدالت عالیہ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کرنے کی سزا سات سال قید ہے اور عمران خان اپنے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین کو بھی لے ڈوبے ہیں کیونکہ اپنی اے ٹی ایم کے بغیر وہ مالاکنڈ جاتے ہیں، نہ کراچی اور نہ لندن تو اب جہانگیر ترین کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کی جانے کے بعد عمران خان کی جانب سے بھی جعلی دستاویزات پیش کر دی گئی ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب جیل بھی وہ دونوں اکٹھے ہی جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment