جیو اور بول گروپ ڈی ٹی ایچ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب


pemraa
اسلام آباد(نیوز لائن)پاکستان میں پہلے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے پیمرا کو ساڑھے 14ارب روپے سے زائد آمدن ہو گئی۔ ایک لائسنس 4898ملین روپے میں نیلام ہوا۔ پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنس حاصل کرنے میں تین کمپنیاں میگ انٹر ٹینمنٹ‘ سٹار ٹائمز کمیونیکیشن اور شہزاد سکائی کمیونیکیشن کامیاب ہوئے۔ لائسنس حاصل کمپنی میگ انٹر ٹینمنٹ کا تعلق جنگ گروپ سے بتایا جاتا ہے‘
 pemra
دوسری کمپنی سٹار ٹائمز چائنیز کمپنی بتائی گئی ہے جبکہ شہزاد سکائی کمیونیکیشن کا تعلق بول گروپ سے بتایا گیا ہے۔نیوز لائن کے مطابق پیمرا نے کیبل آپریٹرز اور پاکستانی ٹی وی چینلز کے تمام تر خدشات اور تحفظات کو مسترد کر دیا اور پاکستان میں ڈی ٹی ایچ سروس کی نیلامی کر دی۔ نیلامی اسلام آبا میں ہوئی۔ نیلامی میں 11کمپنیوں شہزاد سکائی‘ پارس میڈیااینڈ بارڈ کاسٹ‘ سٹار ٹائمز کمیونیکیشن پاکستان‘ آئی کمیونیکیشن‘ میگ کمیونیکیشن‘اورئنٹ الیکٹرونکس‘ سردار بلڈرز‘ سکائی فلیکس‘ نایا ٹیل‘ سمارٹ سکائی اور ایچ بی ڈی ٹی ایچ نے حصہ لیا۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے نیلامی کی نگرانی کی۔بولی 20کروڑ روپے سے شروع ہوئی اور کمپنیاں بتدریج اس میں اضافی کرتی رہیں۔نیلامی کا عمل رات گئے تک جاری رہا اور تینوں کمپنیوں نے فی لائسنس 4898ملین روپے کی پیشکش کر کے لائسنس حاصل کیا۔

Related posts