جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب


فیصل آباد(نیوزلائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ۔اس موقع پر طالبات کی طرف سے ملی نغمے،انگلش و اردو تقاریر، یوم پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو اور ڈاکومنٹریز پیش کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا جس کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیں اور اپنے خون کا نذرانہ دے کر ہمیں آزادی کا تحفہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، شام اور برما آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لئے آزادی کی قدرو قیمت کو پہچانیں اور اپنے ملک کی خدمت اور حفاظت کریں۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے کہا ہمارے ملک کی آبادی کا پچاس فیصد خواتین پر مشتمل ہے اس لئے بحیثیت خواتین ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال شہری کے طور پر حصہ ڈالنا ہے تا کہ ملک دن دوگنی ترقی کر کے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔

Related posts