جی سی ویمن یونیورسٹی کا نیوٹریشن ویک‘ پوسٹر مقابلہ


فیصل آباد(نیوزلائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ہفتہ نیوٹریشن کے دوسرے روز پوسٹر مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔ پوسٹر مقابلہ جات میں ایسے بچوں، بوڑھوں ،نوجوانوں اور عورتوں کی طرف توجہ دلائی گئی جو غذائی قلت کا شکار ہیں اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 44%لوگ غذائی قلت جیسے مسائل سے دوچار ہیں ہم چاہیتے ہیں کہ آگاہی مہم کے تحت اس پیغام کو ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے تاکہ وہ اس بات سے آگاہ ہو سکیں کہ ان کی صحت وتندرستی کس قدر اہم ہیں اس لئے صاف اورصحت بخش خوراک کھا کر بہترین فرد کی حیثیت سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔ انہوں نے شعبہ ہوم اکنامکس کی کوششوں کو سراہا اور طالبات کی تخلقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔پوسٹر مقابلہ جات میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ سا تھ دی یو نیورسٹی آف فیصل آباد،اوریونیورسٹی آف ایگریکلچر کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔جس میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے پہلی ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوسٹر مقابلہ جات میں ڈاکٹر بینش اسرار یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد،مس تہمینہ افضل اور مس نادیہ ظفر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے منصفین کے فرائض سر انجام دیے۔

Related posts