جے آئی ٹی نے حسین نواز کے اعتراضات مسترد کر دیئے

اسلام آباد(نیوزلائن)پانامہ جے آئی ٹی نے دو ممبران پر حسین نواز کے اعتراضات مسترد کر دیئے،طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پانامہ کیس میں وزیراعظم اور اُن کے بچوں سے تفتیش کے معاملہ پر جے آئی ٹی نے حسین نواز کے اعتراضات پر جواب عملدرآمد بنچ کو جمع کرا دیاٹیم کے دو ممبران عامر عزیز اور بلال رسول پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز طلبی کے باوجود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جو سوالیہ نشان ہے، معاملہ پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔ حسین نواز کا مؤقف ہے کہ جے آئی ٹی کے دو ممبران بلال رسول اور عامر عزیز کی سیاسی وابستگیاں ہیں، ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں، جبکہ عامر عزیز بھی مشرف دور میں حدیبیہ پیپلز ملز تحقیقاتی ٹیم کا حصہ رہے، سماعت 29 مئی کو ہوگی ۔

Related posts