خاتون اینکر پرسن نے ٹرمپ کو فحش جملوں کا نشانہ بنا دیا

trwامریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ لے کر ووٹ ڈالنے گئے اور جب ان کی اہلیہ ووٹ ڈال رہی تھیں تو وہ ترچھی نظر سے ان کی جانب گھور رہے تھے۔ اس موقع پر لی گئی ایک تصویر انٹرنیٹ پر عام ہو گئی، جس پر ایک آسٹریلوی نیوز چینل کی خاتون اینکر نے انجانے میں ایسا فحش تبصرہ کردیا کہ جس کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔ دی نیوز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ABC چینل کی خاتون اینکر ورجینیا ٹریولی سمجھ رہی تھیں کہ ان کا مائیک بند ہے اور اشتہار چل رہے ہیں، لہٰذا انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ترچھی نظر پر ایسا جملہ کس دیا کہ جسے سن کر لاکھوں ناظرین کے کان شرم سے لال ہوگئے۔ ورجینیا کا کہنا تھا ”جب ٹرمپ کی اہلیہ ووٹ ڈال رہی تھیں تو وہ ان کے نسوانی اعضاءکو گھور رہے تھے۔“ ورجینیا نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتیوں کی ذہانت کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق ورجینیا کی یہ باتیں سن کر ناظرین کی بڑی تعداد نے ٹویٹر پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فحش باتیں ساری دنیا میں لائیو نشر ہورہی ہیں، مگر وہ اپنی دھن میں مگن رہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ناشائستہ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا۔ جب اس بات پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا تو ٹی وی چینل کی میڈیا منیجر سیلی جیکسن سے رابطہ کیا گیا، تاہم ان کا کہنا تھا ”ہم اس حماقت پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ جو بات کی جاچکی ہے اس میں مزید کوئی اضافہ کرنا ممکن نہیں۔“

Related posts