خاتون اینکر پر فائرنگ ،شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

اسلام آباد (نیوزلائن)لاہور میں رائل نیوز کی اینکر پرسن عظمیٰ خان پر فائرنگ ،شدید زخمی ،ہسپتال منتقل ،،تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن عظمیٰ خان پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے باعث ان کی گاڑی درخت سے جاٹکرائی اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔رائل نیوز کے مطابق اینکر پرسن عظمیٰ خان لاہور سے قصور جا رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکیں اور گاڑی سڑک کے سائیڈ پر لگے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ہسپتال منتقل کردیاواضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو بھی موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

Related posts