خبر فیڈ کرنے کا معاملہ، پرویز رشید سے وزارت واپس

pervez-rasheed قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر فیڈ کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق انگریزی اخبار میں شائع خبر قومی سلامتی کے منافی تھی ، دستیاب شواہد کے مطابق وزیراطلاعات نے کوتاہی برتی ، وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پولیس، ایجنسیوں سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم بنائی جارہی ہے، کمیٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے سینئرافسران ہونگے، انکوائری کمیٹی الزامات تحقیقات کرےگی اور خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کریگی۔اس سے قبل انگریزی اخبار کی خبر پر وزارت داخلہ نے تحقیقات کی تھیں، وزارت داخلہ کی تحقیقات میں وزیراطلاعات کی کہیں کہیں غفلت برتنے کی نشاندہی کی گئی تھی ۔

Related posts