خفیہ کیمروں کا خدشہ: شاپنگ مالز کوٹرائی رومز کیلئے ہدایات جاری


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالز کے ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کے خدشہ کو کم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ شاپنگ مالز‘ گارمنٹس سٹورز‘ آؤٹ لیٹس کے مالکان کا پابند کیا گیا ہے کہ ان ہدایات کی روشنی میں ہی ٹرائی روم بنائے جائیں۔ نیوزلائن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے انسپکشن کے بعد اپنی رپورٹ تو جاری کردی تھی جس میں 42آؤٹ لیٹ کے ٹرائی روم مشکوک پائے گئے تھے۔ڈی سی کی بنائی ہوئی کمیٹی کے چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمر سہیل کیفی نے شاپنگ مالز ‘ گارمنٹس سٹورز‘ آؤٹ لیٹ کے مالکان کو ٹرائی روم کو خفیہ کیمرہ کے خدشات سے پاک کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز ‘ گارمنٹس سٹورز ‘ آؤٹ لیٹ کے ٹرائی رومز کوصرف اسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے اور وہاں موجود فالتو سامان فوری ہٹایا جائے ۔ ٹرائی رومز میں سوراخ اور دراڑیں ‘سیلنگ اور غیر ضروری شیشے بھی دور کریں جبکہ روشنی کے لئے صرف ایک بلب استعمال کیا جائے اور یہ بلب بھی فینسی نہیں ہونا چاہئے۔ سادہ سا بلب ہو جسے دیکھنے سے ہی شناخت ہو جائے۔ ٹرائی رومز میں غیر ضروری تاریں ‘ دیوار پر پنکھا ‘ واٹر ڈسپنسر اور ویکم کلینئر موجود نہیں ہونا چاہئے ۔

Related posts