دنیا کا سب سے پستہ قد جوڑا


pasta-kadبرازیل: (نیوزلائن)برازیل کے رہائشی دو پستہ قد میاں بیوی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔ مرد کا قد 35 انچ جبکہ خاتون 28 انچ کی ہے۔
نیوزلائن کے مطابق برازیل کے رہائشی 31 سالہ پاؤلو اور اٹھائیس سالہ کیتیوسیا دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے میاں بیوی ہیں۔ دونوں کی پہلی بار بات چیت سماجی میڈیا پر ہوئی، جو دوستی میں بدلی اور پھر زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ 35 انچ کا پاؤلو اور اٹھائیس انچ کی کیتیوسیا ان دنوں لندن میں ہیں، جہاں آفیشلی انہیں دنیا کا سب سے پستہ قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے۔
پاؤلو کا اپنی اہلیہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پہلی نظر میں کیتیوسیا سے محبت ہو گئی تھی اور میں انھیں دل دے بیٹھا تھا۔ لیکن کیتیوسیا نے پہلے پہل مجھے کسی خاطر میں نہیں لایا تھا۔ ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس خوش وخرم جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمیں گنز بک کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس ریکارڈ سے میڈیا کی توجہ ہم جیسے پستہ قد افراد کی جانب مبذول ہو گی اور ان کے ساتھ معاشرے میں یکساں برتاؤ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم پستہ قد ہیں لیکن ہمارے جذبات اور دل بہت بڑے ہیں۔ ہم پستہ قد افراد بھی عام انسانوں کی طرح سوچتے اور احساسات رکھتے ہیں۔ دنیا کو یہ بات ضرور سوچنی چاہیے۔

Related posts