دنیا کی سب سے بہترین حنوط شدہ لاش

بیجنگ (نیوزلائن) صدیوں پہلے انتقال کرنے والی لیڈی آف دائی نامی چینی خاتون کی لاش ابھی تک درست حالت میں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین سے ایک خاتون کی لاش کو دریافت کیا گیا ہے جس کو تقریباً 2 صدیاں پہلے حنوط کیا گیا تھا۔ لیڈی آف دائی نامی اس چینی خاتون کا تعلق (206 بی سی ای سے 220 اے ڈی) ہین سلطنت سے ہے۔ اتنی صدیاں گزر جانے کے باوجود اس حنوط لاش کی درست حالت میں دریافت نے سائنسدانوں کو چونکا دیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس خاتون کا جسم نہ صرف ابھی تک نرم حالت میں ہے بلکہ اس کے بازو اور ٹانگوں کے جوڑ بھی مڑ رہے ہیں۔ لیڈی آف دائی نامی اس خاتون کے خون کا گروپ اے ٹائپ ہے جبکہ اس کی آنکھیں اور بھنوؤں کے بال بھی ختم نہیں ہوئے۔ تحقیق کے مطابق لیڈی آف دائی بھاری بھرکم جسم کی مالک تھی۔ اس خاتون کو ذیابطیس، جگر، بلند فشار خون اور دل کے عارضے لاحق تھے۔ اس خاتون کا انتقال 50 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا تھا۔ لیڈی آف دائی کی حنوط شدہ لاش جس مقبرے سے ملی اسے صوبے حنان میں واقع ایک پہاڑی پر دریافت کیا گیا تھا۔ سائنسدان اس لاش کو دنیا کی سب سے بہترین حنوط شدہ لاش قرار دے رہے ہیں۔

Related posts