دوسو ارب کرپشن کی چار ہزارشکایات ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آبادکی دراز میں گم


فیصل آباد(آر این شہزاد)ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد کرپٹ سرکاری مافیا کے تحفظ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور کرپٹ ٹولے کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرنے کی بجائے ان کی فائلیں اپنی درازوں میں گم کرتا جا رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیصل آباد میں ہونے والی میگا کرپشن کی چار ہزار شکایات دبا رکھی ہیں۔ یہ شکایات گزشتہ دس سالوں کے دوران صوبائی محکموں میں ہونیوالی کرپشن اور لوٹ مار کے بارے میں ہیں ذرائع کے مطابق کرپشن کی شکایات سب سے زیادہ ضلعی حکومت اور پولیس کے بارے میں ہیں۔ ضلعی حکومت ‘ صوبائی محکموں کے مختلف پراجیکٹس میں اربوں کی کرپشن سامنے آچکی ہے کرپشن کرنے والوں کے خلاف شکایات بھی سامنے آچکی ہیں مگر ’’چمک‘‘ کے کمال کی وجہ سے ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد کرپٹ مافیاز کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرپٹ سرکاری مافیاز کے خلاف دو سو ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی چار ہزار سے زائد درخواستیں ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے اپنی درازوں میں غائب کررکھی ہیں اور ان پر کسی قسم کی کارروائی کرنے سے عملے کو روک رکھا ہے۔

Related posts