دھند کیساتھ ہی پنجاب میں اندھیروں کا راج‘ گیس بھی بند

لاہور(نیوزلائن)سردی کا زور بڑھتے ہی پنجاب میں دھند کی حکمرانی قائم ہو گئی ہے جبکہ برسراقتدار ٹولے کی نااہلیوں کے باعث صوبے میں بجلی کی طویل بندش ہو رہی ہے اور اندھیروں کا راج قائم ہے۔ نیوز لائن کے مطابق لیسکو‘ فیسکو‘ گیپکو‘ میپکو‘ آئیسکو کے علاقوں میں گزشتہ48گھنٹوں میں صرف 5گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوئی بعض اوقات میں تو ٹرپنگ کے باعث بجلی بند ہوئی جبکہ زیادہ تر وقت ٹرپنگ اور خرابی کے خوف میں مبتلا حکام نے خود ہی بجلی بند کرائے رکھی۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑارہا ہے لیسکو اور فیسکو ریجن میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں جہاں دوسری تمام ریجن سے زیادہ بجلی بندش ہو رہی ہے۔ سرشام بجلی بند کر کے تمام رات شہریوں کو اندھیروں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ بجلی کے علاوہ سردی بڑھتے ہی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جو بجلی کے ستائے عوام کیلئے سوہان روح بنا ہوا ہے۔

Related posts