راحیل شریف پنجاب میں فوجی آپریشن کرانے میں ناکام رہے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن مکمل نہیں کرا سکے ،وہ پنجاب میں فوجی آپریشن کرانے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا تھا جس پر رتی برابر بھی مدد نہیں کی جا سکی ۔ نجی ٹی وی میں اینکر پرسن نے سوال کیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے تین سالہ دور کو اپنے الفاظ میں بیان کریں ؟جس پر طاہر القادری نے کہا یہ سوال توجہ طلب ہے ،بحثیت جنرل فوج کے ادارے کے لحاظ سے جنرل راحیل شریف نے اچھا امیج چھوڑا ہے لیکن جب ملکی سطح پر دکھیں تو جنرل راحیل شریف نے کچھ میدانوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن یہ کامیابیاں مکمل نہیں ہو سکیں ۔طاہر القادری نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو بالکل بھی نہیں ہوئیں ،جن کے اعلانات جنرل راحیل شریف کرتے تھے لیکن ان کو ہاتھ بھی نہیں لگا یا گیا لہذا یہ ملی جلی صورت ہے ۔طاہر القادری نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں وزیر ستان کی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں،کراچی کے امن و امان کی بحالی میں کافی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن دونوں آپریشن ابھی مکمل نہیں ہو سکے ،کامیابیا ں ہوئی ہیں لیکن یہ سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف قومی ایکشن پلان پر عملد ر آمد نہیں کراسکے ،ان کی تلخ باتیں ہوتی بھی رہیں لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے کھیل کھیلا جاتا رہا ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آرمی چیف نے کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کی بات کی ،اس حوالے سے یا تو ہماری سمجھ غلط تھی ،ہم جنرل راحیل شریف کی بات کوسمجھ نہیں سکے ،ان کے کہنے کا مقصد کچھ اور تھا یا ہمارے سمجھنے کا م،ہم جسے کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ سمجھتے تھے ،ہمارے نزدیک کرپشن اور دہشت گردی کا وہ گٹھ جوڑ قطعی طور پر ختم نہیں ہوا،اگر جنرل راحیل شریف کے خیال میں کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کا کوئی اور معنی ہو تو شائد انہوں نے اس کو ختم کر لیا ہو ۔ طاہر القادری نے کا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ،پنجاب میں آپریشن نہیں کرا سکے ،پنجاب حکومت کے ساتھ ڈیڑ ھ سال بات چیت ہوتی رہی لیکن پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی الف بھی شروع نہیں کرنے دی ۔

Related posts