روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیا

modi-bricksپاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا اور برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔
دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گرتاہے اور بھارت کےساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ پاکستان کوسفارتی محاذ پر تنہا کرنے کے جتن کرنے والابھارت خود تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق برکس اجلاس میں روس نےبھارت کا ساتھ چھوڑ دیا اور پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برکس اجلاس میں روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیاجس پر مودی سرکار کافی پریشان ہے۔ بھارتی اخبارکا کہنا ہے کہ روس کی پاکستان کے حوالے سے خاموشی نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں اور چین کی بجائے روس نے بھارت کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.