ریلوے کو فیصل آباد سے سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن


فیصل آباد(نیوزلائن)ریلوے کو ایک سال کے دوران فیصل آبادریلوے اسٹیشن سے ایک ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد اسٹیشن سے ایک سال میں گیارہ لاکھ52 ہزار822 مسافروں نے ریل کا سفرکیا۔جس سے 65 کروڑ57 لاکھ13 ہزار656 روپے کی آمدن ہوئی۔مسافروں کے استقبال اور الوداع کہنے کے لئے ریلوے اسٹیشن پر آنیوالے 3 لاکھ 37 ہزار441 شہریوں نے 33 لاکھ 74 ہزار410 روپے مالیت کے پلیٹ فارم خریدکر ریلوے کے مفت کی آمدن دیدی ۔چلتی گاڑیوں میں کی گئی چیکنگ کے دوران محکمہ کے ایس ٹی ای بغیر ٹکٹ سفر کرنیو الے مسافرسے کرائے اورہرجانے کی مدمیں 3 کروڑ،47 لاکھ،22 ہزار178 روپے کی وصولی میں کامیاب رہے ۔ پارسل کرائے گئے سامان سے ایک کروڑ5 لاکھ420 روپے حاصل ہوئے ۔ 3 کروڑ78l لاکھ ،96ہزار،76 روپے کی متفرق وصولیاں بھی ریلوے اسٹیشن کی آمدن کا سبب بنیں۔ نجی شعبہ کے زیر انتظام کراچی سے لاہورکے مابین براستہ فیصل آبادچلنے والی شالیمارایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں نے مقامی اسٹیشن سے 10 کروڑ،80 لاکھ کے ٹکٹ خریدے ،اسی ٹرین کے ذریعے ایک کروڑ80لاکھ کے پارسل بک کرائے گئے ،نجی شعبہ ہی کی نائٹ کوچ میں سفر کرنیو الوں نے فیصل آباداسٹیشن سے 10 کروڑ80 لاکھ کے ٹکٹ خریدے،اس ٹرین کے لئے مقامی اسٹیشن سے 2 کروڑ75 لاکھ روپے کے پارسل بک کرائے گئے ۔ذرائع کا کہناہے کہ رواں سال کی ایک ارب 28 لاکھ 37 ہزار330 روپے کی آمدن کے مقابلے میں سال 2016 کی مجموعی آمدن 90 کروڑ روپے سے بھی تجاوز نہ کرپائی تھی۔

Related posts