زمبابوے سے شکست پر سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز مستعفی

اسلام آباد(نیوزلائن)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجیلو میتھیوز نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 2-3 سےشکست کے بعد تینوں طرز کرکٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ سری لنکا کی سرزمین پر کھیلی گئی پانچ میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سری لنکا نےدوسرے میچ میں 7 وکٹوں اور تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی تھی تاہم چوتھے میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں زمبابوے نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی تھی۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق میتھیوز نے اس شکست کو اپنے کیریئر کی بدترین شکست قرار دیا۔ اینجیلومیتھیوز نے 34 ٹیسٹ، 98 ایک روزہ اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کی۔ سری لنکن ٹیم نے میتھیوز کی قیادت میں گزشتہ سال آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی جبکہ ٹیم نے ان کی قیادت میں 13 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی سمیٹی۔ خیال رہے کہ میتھیوز گزشتہ ایک برس کے دوران انجری کا شکار رہے اور ان کی عدم موجودگی میں اپل تھرنگا نے ٹیم کی قیادت کی :-

Related posts

Leave a Comment